انٹرنیشنل

پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیوں کیا؟ برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن میدان میں آگئے

سفری پابندیوں سے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی‘بہت سے لوگ رمضان کے موقع پر پاکستان جانا چاہیں گے

برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن جیمز فرتھ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے میدان میں آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جیمز فرتھ نے برطانوی وزیر خارجہ پریتی پٹیل کو خط لکھ کر سوال کیا ہے کہ کورونا کی صورتِ حال بھارت، فرانس، جرمنی اور خود برطانیہ میں پاکستان سے زیادہ خراب ہے، بتایا جائے پاکستان کو کن وجوہات پر ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا۔ برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں سے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، میرے حلقے میں بہت سے لوگ پاکستان سے ہیں جو کہ رمضان کے موقع پر پاکستان جانا چاہیں گے لیکن حکومتی فیصلے سے ان کی مشکلات بڑھیں گی۔ واضح رہے کہ برطانیہ نے کورونا کے باعث پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے، ریڈ لسٹ میں پاکستان کے علاوہ کینیا، بنگلا دیش اور فلپائن بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button