انٹرنیشنل

کورونا وائرس نے بھارت میں قیامت برپا کر دی، ایک ہی دن میں اتنے کیسز سامنے آگئے کہ پورا انڈیا ہل کر رہ گیا، بھارتیوں میں خوف کی تشویشناک لہر پھیل گئی

کیسز کم ہونے پر حکام نے زیادہ تر پابندیاں ہٹا دی تھیں اور لوگوں نے ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا چھوڑ دیا تھا

کورونا وائرس نے بھارت میں قیامت برپا کر دی، ایک ہی دن میں اتنے کیسز سامنے آگئے کہ پورا انڈیا ہل کر رہ گیا، بھارتیوں میں خوف کی تشویشناک لہر پھیل گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسے میں سیاستدانوں کی جانب سے بڑی انتخابی ریلیاں نکالنے سے وائرس مزید پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ وبا سے سب سے زیادہ بھارت کی امیر ریاست مہاراشٹر متاثر ہوئی ہے جہاں ملک کا تجارتی دارالحکومت ممبئی اور متعدد صنعتیں موجود ہیں، یہاں ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔ فروری میں کئی ماہ بعد کم ترین کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب یومیہ انفیکشن کی تعداد 12 گنا بڑھ گئی ہے، اس سے قبل کیسز کم ہونے پر حکام نے زیادہ تر پابندیاں ہٹا دی تھیں اور لوگوں نے ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا چھوڑ دیا تھا۔ چنانچہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے ایک لاکھ 3 ہزار 558 نئے کیسز کے ساتھ بھارت میں مجموعی کیسز ایک کروڑ 26 لاکھ تک پہنچ گئے ہیں، جو امریکا اور برازیل کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔ علاوہ ازیں وبا کے باعث مزید 478 مریض لقمہ اجل بنے، جس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 101 ہوگئی جبکہ گزشتہ ہفتے رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.