انٹرنیشنل

بھارت :کوروناکی شدت،گجرات ،پنجاب میں رات کا کرفیو

مہاراشٹرمیں کورونا ویکسین کم پڑنےپرکچھ ویکسی نیشن سینٹربند کردیئےگئے

بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤجاری ہے،گجرات اورپنجاب میں بھی رات کا کرفیونافذ،مہاراشٹرمیں کورونا ویکسین کم پڑنےپرکچھ ویکسی نیشن سینٹربند کردیئےگئے۔ بھارت میں دوسری مرتبہ ایک لاکھ سےزائد کورونا کیسزسامنے آنےپرگجرات کے 20 شہروں اورپنجاب بھرمیں آج سےرات کا کرفیونافذ کردیا گیا ہے۔ مہاراشٹرسمیت 8 ریاستوں میں80 فیصد مثبت کیسزرپورٹ ہوئےہیں۔ وزارت صحت کےمطابق حالیہ لہرسے15 سے 44 سال کےعمر کےافراد زیادہ متاثرہوئےہیں جبکہ کورونا سےزیادہ تراموات 60 سال سےزائد عمرکےافراد کی ہوئی ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نےاپنےایک حکم میں کہا ہےکہ نجی کاروں میں تنہا سفرکرنےوالوں کوبھی ماسک لازمی لگانا ہوگا۔

واضح رہےکہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سےمحفوظ نہیں،اس کےمریضوں اوراموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 6 لاکھ سےزائد کورونا وائرس کےنئےکیسزسامنےآئےہیں جبکہ 13 ہزارسےزائد افراد موت کےمنہ میں پہنچ گئے۔ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار 565 تک جا پہنچی ہےجبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 87 ہزار 247 ہوگئیں۔ کورونا وائرس کےدنیا بھرمیں 2 کروڑ 28 لاکھ 60 ہزار 228 مریض اسپتالوں،قرنطینہ مراکز میں زیرِعلاج اورگھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 99 ہزار 603 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 73 لاکھ 13 ہزار 90 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button