انٹرنیشنل

امریکا نےایران کو سب سےبڑی خبرسنادی

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نےپابندیاں ہٹانےسےمتعلق کسی قسم کی وضاحت نہیں کی

امریکا نےایران کو سب سےبڑی خبرسنادی،میڈیا رپورٹس کے مطابقامریکا نےعالمی طاقتوں کےساتھ 2015 میں ہونےوالےجوہری معاہدے میں ایران کی دوبارہ شمولیت کےلیےتہران پرعائد پابندیاں عارضی طورپراٹھانےکےلیےرضامندی ظاہرکی ہے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ واشنگٹن ایران کےعالمی طاقتوں کےساتھ 2015 میں ہونےوالےجوہری معاہدے پرعمل درآمد کےلیےتہران پرعائد پابندیاں عارضی طورپراٹھانےکےلیےتیارہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نےپابندیاں ہٹانےسےمتعلق کسی قسم کی وضاحت نہیں کی تاہم صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےان کا کہنا تھا میں ابھی اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ بتا سکوں کہ اٹھائی جانےوالی پابندیاں کون سی ہوں گی۔ خیال رہےکہ گزشتہ روزبھی یورپی وفد کی سربراہی میں ویانا میں ایران اورعالمی طاقتوں کےدرمیان جوہری معاہدے کےحوالےسےمذاکرات ہوئےتھے جنہیں ایران اورروسی مندوبین نے مثبت پیشرفت قراردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.