انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا معاملہ، کتنے برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کی حمایت کر دی؟ حکومت برطانیہ نے اب کیا فیصلہ کیا؟ ناقابل یقین خبر آگئی

پاکستان اور بنگلا دیش کو ریڈ لسٹ کرنے سے برطانوی شہری متاثر ہونگے، پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا واضح جواز پیش نہیں کیا گیا

پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا معاملہ، کتنے برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کی حمایت کر دی؟ حکومت برطانیہ نے اب کیا فیصلہ کیا؟ ناقابل یقین خبر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کورونا کے حوالے سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے 34 اراکین پارلیمنٹ نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو خط لکھا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کو ریڈ لسٹ کرنے سے برطانوی شہری متاثر ہونگے، پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا واضح جواز پیش نہیں کیا گیا۔پاکستان میں انفکشن ریٹ برطانیہ سے بھی کم ہے، پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایسے ممالک سے کم ہے جو ریڈ لسٹ سے باہر ہیں۔ بتایا جائے کن وجوہات کی بنا پر پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا؟ ریڈ لسٹ میں شامل کرنے اور نکالنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

متعلقہ خبریں

Back to top button