انٹرنیشنل

کورونا کی شدت،نیوزی لینڈ کا بھارتی مسافروں کو جھٹکا

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نےکہا کہ بھارت سےآنےوالےمسافروں کےنیوزی لینڈ میں داخلےپرپابندی لگائی

کورونا کی شدت،نیوزی لینڈ کا بھارتی مسافروں کو جھٹکا،بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے بھارت سے آنے والے تمام مسافروں بشمول اپنے شہریوں کے ملک میں داخلے پر 2 ہفتوں کے لیے پابندی لگادی ہے، یہ اقدام نیوزی لینڈ میں کورونا کے 23 کیسز سامنے آنے کے بعد آیا جن میں سے 17 مریضوں کا تعلق بھارت سے ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ایک نیوزکانفرنس میں کہا کہ عارضی طور پر بھارت سے آنے والے مسافروں کے نیوزی لینڈ میں داخلے پر پابندی لگائی ہے جو 11 اپریل سے 28 اپریل تک عائد رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بھارت سے کووڈ کیسز سامنے آنے کے بعد یہ حفاظتی اقدامات لیے گئے ہیں تاہم پابندی کے دوران ہم اس مسئلہ کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ گزشتہ 3 دنوں سے روزانہ تقریباً 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے ملک سے کورونا وائرس ختم ہونے کا اعلان کیا ہے اور گزشتہ 40 دنوں میں مقامی طور پر کورونا کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button