انٹرنیشنل

سب سے زیادہ ارب پتی افراد کس ملک میں موجود؟ بیجنگ نے نیویارک کس محاذ پر شکست دیکر پہلی پوزیشن چھین لی؟ امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

بیجنگ میں اب ارب پتی افراد کی تعداد زیادہ‘تاہم نیویارک کے ارب پتیوں کی مجموعی دولت اب بھی چین کے ارب پتیوں سے زیادہ ہے

سب سے زیادہ ارب پتی افراد کس ملک میں موجود؟ بیجنگ نے نیویارک کس محاذ پر شکست دیکر پہلی پوزیشن چھین لی؟ امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فوربز نے امیرترین افرادکی تازہ ترین فہرست جاری کر دی ہے جس کے بعد چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دنیابھر کے شہروں سے زیادہ ارب پتی افراد موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں گذشتہ سال 33 افراد ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوئے جس کے بعد بیجنگ میں ارب پتی افرادکی تعداد100ہوگئی ہے،جب کہ نیویارک 99 ارب پتیوں کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیویارک گذشتہ 7 سال سے اس فہرست میں پہلے نمبر پر تھا۔ ارب پتی افراد کی فہرست میں آگے آنے کی وجہ چین کی جانب سے کورونا کی صورتحال پر قابو پانے اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ترقی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب بیجنگ میں اب ارب پتی افراد کی تعداد زیادہ ہوگئی ہے تاہم نیویارک کے ارب پتیوں کی مجموعی دولت اب بھی چین کے ارب پتیوں سے زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.