انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر میں مسجد کی بے حرمتی، مزید 4 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ 

شوپیاں اور پلواما میں دو الگ الگ واقعات میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، اس طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی۔شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک مسجد کی بھی بے حرمتی کی جس پر اہل محلہ نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض بھارتی فوج آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا پہلا واقعہ ضلع شوپیاں میں پیش آیا جہاں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید ہوگئے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.