انٹرنیشنل

بھارت:مغربی بنگال میں ووٹنگ کےدوران فائرنگ، 4 ہلاک

ووٹنگ کےموقع پرکوچ بہارمیں فائرنگ بھی ہوئی، جس کےنتیجےمیں چارافراد ہلاک اورچارزخمی ہوگئے

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں چوتھےمرحلےکی ووٹنگ کےدوران فائرنگ ہوئی جس کےنتیجےمیں 4افرادہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے۔  بھارتی ریاست مغربی بنگال میں چوتھےمرحلےکی ووٹنگ جاری ہے۔ چوتھےمرحلےمیں 44 انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالےجارہےہیں جبکہ مغربی بنگال میں ووٹنگ کےموقع پرکوچ بہارمیں فائرنگ بھی ہوئی، جس کےنتیجےمیں چارافراد ہلاک اورچارزخمی ہوگئے۔ وزیراعلی ممتابنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس نےالزام عائد کیاہےکہ کوچ بہارمیں فائرنگ سینٹرل فورسزنےکی ۔ دوسری جانب  ریاستی اسمبلی انتخابات کےپیش نظراب تک تین مراحل کی پولنگ ہوچکی ہے۔ مغربی بنگال میں اس کےبعد 17 اپریل، 22 اپریل، 26 اپریل اور 29 اپریل کوووٹنگ ہوگی جبکہ ووٹ شماری 2 مئی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.