انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

روس نے دنیا کے کس ملک کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان کر دیا؟ امریکا اور یورپی ممالک سمیت پوری دنیا کو ہلاک کر رکھ دینے والی خبر منظر عام پر آگئی

روس نے اپنی افواج کی بڑی تعداد سرحد پر پہنچاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جنگ چھڑ گئی تو یوکرائن کا خاتمہ ہوگا‘ امریکا بھی حرکت میں آگیا

روس نے دنیا کے کس ملک کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان کر دیا؟ امریکا اور یورپی ممالک سمیت پوری دنیا کو ہلاک کر رکھ دینے والی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روس نے اپنی افواج کی بڑی تعداد سرحد پر پہنچاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جنگ چھڑ گئی تو یوکرائن کا خاتمہ ہوگا۔ ادھر امریکا نے اپنے دو بحری جہاز بحیرہ اسود بھیجنے کااعلان کر دیا۔ روس اور یوکرائن پر جنگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ روس نے ممکنہ جنگ کی صورت میں یوکرائن کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کی دھمکی دے دی ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان نے بریفنگ کے دوران کہا کہ یوکرائن میں حالات خانہ جنگی کی طرف جا رہے ہیں۔ حالات تبدیل نہ ہوئے روس مداخلت پر مجبور ہوگا اور جنگ ہوئی تو وہ یوکرائن کے خاتمے پر ختم ہوگی۔دوسری جانب امریکا نے اپنے دو بحری جہاز ترکی کے راستے بحیرہ اسود پہنچانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ جرمنی نے ماسکو پر زور دیا ہے کہ وہ معاملات کو جنگ کے بجائے پرامن طریقے سے حل کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.