انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

زمیں سے سونا نکل آیا،حکام کی دوڑیں لگ گئیں

زمین سے اچانک اتنی مقدارمیں سونا نکل آیا کہ عوام اورحکام کی دوڑیں لگ گئیں،کہانی کا انجام کیا نکلا؟ سب کچھ سامنے آنے کے بعد نیا کٹا کھل گیا

زمین سے اچانک اتنی مقدارمیں سونا نکل آیا کہ عوام اورحکام کی دوڑیں لگ گئیں،کہانی کا انجام کیا نکلا؟ سب کچھ سامنے آنے کے بعد نیا کٹا کھل گیا۔  بھارت میں کھدائی کے دوران زمین سے سونا نکل آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عمارت کی تعمیر کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران مزدوروں کے ہاتھ بھاری خزانہ لگ گیا جس سے ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع جھنگاؤں کے رہائشی نے ایک ماہ قبل ریئل اسٹیٹ کے منصوبے سے گیارہ ایکڑ اراضی خریدی تھی۔

عمارت کی تعمیر کے لیے خریدار نے جدید مشینوں کے ذریعے زمین کی صفائی اور خدائی کا کام شروع کروایا ہوا تھا کہ اس دوران کام کرنے والے مزدوروں کو ایک گڑھا ملا جسے توڑا گیا تو اس میں سے پانچ کلو خزانہ نکل آیا۔اس خزانے میں تقریبا 18 پونڈ سونے کے زیورات ،سکے، طلائی زیورات اور دو کلو چاندی کے زیورات موجود تھے۔ اس کے علاوہ دیگر قیمتی اشیاء بھی شامل تھیں۔

خزانہ نکلنے کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اورلوگوں کی بڑی تعداد خزانہ دیکھنے پہنچ گئی۔پولیس اورمحکمہ مال کےعہدیدار اطلاع ملتے ہی پہنچ گئے۔پولیس کی موجودگی میں محکمہ مال کے اداروں نے برآمد خزانے کو اپنے قبضے میں لے لیا۔اس سے قبل ملتان میں کھدائی کے دوران خزانے کی بڑی کھیپ نکل آئی، کھدائی کے دوران 80 سال سے بند پڑے رہنے والے مال خانے سے اشرفیاں،بھاری مقدار میں سونا اور انگریز دور کا اسلحہ ملا۔

۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خزانے میں اشرفیاں،بھاری مقدار میں سونا اور انگیز دور کا اسلحہ شامل ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی۔طلاعات کے مطابق 80 سال پرانے ،مال خزانے کی جگہ پر نئی عدالتوں کی تعمیر کے لیے کھدائی کا آغاز کیا گیا تو وہاں سے سونے کے سکے اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔معاملے کو فورا ضلعی جج کے علم میں لایا گیا تو انہوں نے سول جج کو جگہ کا فوری معائنہ کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.