انٹرنیشنل

5 گھنٹے کی بندش کے بعد جدہ ایئرپورٹ کھول دیا گیا

بندش سےدنیا بھرسے آنےاورجانےوالی سوسےزائد پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثرہوا

سعودی عرب میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملک کا اہم ایئرپورٹ جدہ 5 گھنٹے سے زائد وقت کے لیے ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہا،  ہنگامی صورتحال میں ایئرپورٹ کی بندش سے دنیا بھر سے آنے اور جانے والی سو سے زائد پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ بیشتر پروازوں کو قریبی مدینہ منورہ ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کےمطابق جدہ کےکنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ کومقامی وقت کےمطابق رات ساڑھےنوبجےکےبعد ہرقسم کی پروازوں کےلیےبند کردیا گیا تھا،اس وقت جدہ ائیرپورٹ پرتیاردرجن بھرپروازوں کی روانگی روک دی گئی تھی جبکہ مختلف ممالک سےجدہ پہنچنے والی پروازوں کوسعودی عرب کی فضائی حدود میں ہی ہولڈ پررکھا گیا۔ بیشترپروازیں فضائی حدود میں ایک گھنٹےسےبھی زائد وقت کے چکرکاٹنےکےبعد مدینۃالمنورہ ایئرپورٹ پرلینڈ کرگئی تھیں جبکہ کچھ پروازوں کودیگرمتبادل ایئرپورٹ پرروکا گیا تھا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے کھولا گیا، ایئرپورٹ کی عارضی بندش کے بعد صبح 3 بج کر 3 منٹ پر سعودی ایئر لائن کی کارگو پرواز ایس وی 954 نے جدہ ایئرپورٹ پر پہلی لینڈنگ کی،  یہ پرواز نیروبی سے وطن واپس پہنچی تھی، اس کے فوری بعد 3 بج کر 5 منٹ پر سمندر پر 25 منٹ کے چکر کاٹنے والی ایتھوپین ائیر لائن کی پرواز کو لینڈ کرایا گیا جبکہ گلف ایئر لائن کی پرواز 2175 نے جدہ ایئرپورٹ کھلتے ہی بحرین کے لیے پرواز کی۔

بعد ازاں مدینۃ المنورہ اور دیگر ایئرپورٹ پر روکی گئی پروازوں کی آمد اور روانگی کا سلسلہ شروع کیا گیا جبکہ آج صبح دس بجے تک پروازوں کا شیڈول معمول پر نہیں آ سکا تھا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اس ہنگامی صورتحال کی وجہ سے بیشتر پروازوں کی آمد اور روانگی منسوخ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.