انٹرنیشنل

امریکی افواج کی افغانستان سے رخصتی؟صدرجوبائیڈن نےفیصلہ سنا دیا

امریکی صدر نےکہا ہےکہ افغانستان سےامریکی فوجیوں کا انخلا اس سال گیارہ ستمبرسےشروع ہوگا۔

امریکی افواج کی افغانستان سے رخصتی؟صدرجوبائیڈن نےفیصلہ سنا دیا،امریکی صدر جوبائیڈن نےکہا ہےکہ افغانستان سےامریکی فوجیوں کا انخلا اس سال گیارہ ستمبرسےشروع ہوگا۔ اپنےبیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس سےقبل صدرڈونلڈ ٹرمپ اور افغان طالبان کے درمیان یکم مئی کی ڈیڈلائن رکھی گئی تھی جس پر عمل درآمد ممکن نہیں۔

امریکی صدر کی انتظامیہ کےسینئر افسرنےذرائع ابلاغ کےنمائندوں سے گفتگو کرتےہوئےکہا کہ بہت غوراور پالیسی تجزیوں کےبعد صدر بائیڈن نےکہا ہےکہ 20 برس بعد افغانستان میں موجود باقی ماندہ امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جائےگا۔

واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے گیارہ ستمبر کی تاریخ بہت سوچ سمجھ کررکھی ہے کیونکہ اس سال نیویارک اور پینٹاگون میں القاعدہ کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کو 20 برس مکمل ہوجائیں گے۔

اس وقت افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 کے لگ بھگ ہے۔ اس سے قبل طالبان یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر امریکا نے یکم مئی کی متفقہ ڈیڈلائن میں اپنی افواج کو واپس نہ بلایا تو وہ غیرملکی افواج کے خلاف کارروائیاں شروع کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.