انٹرنیشنل

عمرہ کی ادائیگی، سعودی عرب نے خلیجی ممالک کیلئے نئی شرائط جاری کر دیں

معتمرین مکہ مکرمہ میں قائم نگہداشت کے مرکز میں عمرہ کی ادائیگی سے کم از کم 6 گھنٹے قبل رجوع کریں‘میڈیکل ہسٹری دیکھنے کے بعد تصدیق کی جائے گی

عمرہ کی ادائیگی، سعودی عرب نے خلیجی ممالک کیلئے نئی شرائط جاری کر دیں‘ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ پروگرام کی شرائط جاری کردیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نائب وزیرحج و عمرہ کے مطابق خلیجی ممالک سے آنے والوں کو کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرنالازمی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ معتمرین مکہ مکرمہ میں قائم نگہداشت کے مرکز میں عمرہ کی ادائیگی سے کم از کم 6 گھنٹے قبل رجوع کریں جہاں ان کی میڈیکل ہسٹری دیکھنے کے بعد محفوظ کیٹگری کی تصدیق کی جائے گی۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق محفوظ کیٹگری کی تحقیق ہونے کے بعد عمرہ کے لیے آنے والوں کو مخصوص کمپیوٹرائزڈ ڈیجیٹل کڑا دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.