انٹرنیشنل

روس پرامریکی پابندیاں لگیں گی یا نہیں؟فیصلےکی گھڑی آن پہنچی

امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں متوقع ہیں جس کا اعلان آج کیا جاسکتا ہے

روس پرامریکی پابندیاں لگیں گی یا نہیں؟فیصلےکی گھڑی آن پہنچی،غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق امریکا میں ہونےوالےسائبرحملوں اورالیکشن میں مداخلت پرجوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سےروس پر مزید نئی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں جس کا اعلان آج کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے،اس فہرست میں 20 روسی اداروں سمیت 12 روسی سرکاری اورخفیہ ایجسنی کےاہلکارشامل ہیں۔ رپورٹس کےمطابق سائبرحملوں اورالیکشن میں مداخلت کےخلاف 10 روسی حکام کوبھی امریکا سےبےدخل کردیا جائےگا جن میں واشنگٹن اورنیویارک میں تعینات روسی سفارت کاربھی شامل ہیں۔ دوسری جانب امریکی حکام پابندیوں سے متعلق یورپین اتحادی ممالک کےساتھ رابطےمیں ہیں جب کہ روس پرپابندیاں ایگزیکٹوآرڈرکی صورت میں عائد کی جاسکتی ہیں۔

واضح رہےایک امریکی انٹیلی جینس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2020 کےانتخابات میں روس کےصدرپیوٹن کےساتھ ایران نےبھی انتخابی عمل پراثراندازہونےکی کوشش کی،رپورٹ منظرعام پرآنےکےبعد امریکا کےصدرجوبائیڈن نےکہا تھا کہ روسی صدرپیوٹن کو 2020 کے امریکی انتخاب میں مداخلت کی قیمت چکانی پڑے گی۔ اس سےقبل 2016 کےصدارتی انتخاب میں بھی ڈیموکریٹ امیدوارہیلری کلنٹن کے خلاف صدرٹرمپ کومدد فراہم کرنےکےحوالےسےروس پرالزامات عائد کیےگئےتھےاورسابق صدرکواپنی مدت میں مسلسل اس الزام کا سامنا رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.