انٹرنیشنل

پاکستان سےفوری طورپرنکل جاؤ،فرانس کا حکم

فرانس نے اپنے شہریوں اور اداروں کو پاکستان نے فوری نکل جانے کی ہدایت کردی ہے

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان میں مقیم شہریوں کو خصوصی ای میل بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں فرانسیسی مفادات کو شدید خطرات لاحق ہیں، جس کے باعث فرانسیسی شہری اور کمپنیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ عارضی طور پر پاکستان چھوڑ دیں۔ پاکستان سے جانے والے فرانسیسی شہریوں کو کمرشل ایئر لائنز کے ذریعے ملک سے باہر لے جایا جائے گا۔

دوسری جانب فرانسیسی سفارتخانے کے ایک ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں مقیم فرانسیسی شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں جاری صورتحال کے پیش نظر ان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ چند ماہ قبل فرانسیسی میگزین ’چارلی ہیبدو‘ نے گستاخانہ خاکے شائع کئے تھے، اس اقدام پر دنیا بھر میں امت مسلمہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے ’چارلی ہیبدو‘ کی حمایت میں بیان دے کر اس غم و غصے کو مزید ہوا دی تھی۔

پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان نے شدید احتجاج کیا تھا جس پر حکومت نے تحریک سے ایک تحریری معاہدہ کیا۔ جس کے تحت فرانسیسی سفیر کی ملک سے بے دخلی کا معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جانا تھا۔ اس سلسلے میں تحریکِ لبیک پاکستان کے موجودہ سربراہ سعد رضوی نے 20 اپریل تک معاہدے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان بھی کررکھا تھا۔

معاہدے کی تاریخ ختم ہونے سے قبل ہی سعد رضوی کو حکومت نے گرفتارکرلیا، جس پرٹی ایل پی کےکارکنوں نےلاہور،اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک بھرمیں اہم سڑکیں بند کرکےدھرنے دے دیے تھے۔ اس دوران کئی مقامات پرپرتشدد واقعات ہوئے۔ کارکنوں کومنتشر کرنے کی کوششوں کے دوران تصادم میں جہاں 300 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے وہیں 2 پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد جان سےبھی گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.