انٹرنیشنل

افواج کا انخلا، امریکی وزیرخارجہ کابل پہنچ گئے

وزیرخارجہ نےافغان قیادت کویقین دہانی کرائی ہےکہ امریکی فوج کےانخلا کا مطلب امریکا،افغانستان کےتعلقات کاخاتمہ نہیں

امریکی افواج کےافغانستان سےانخلا سےمتعلق بات چیت کیلئےامریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن غیراعلانی دورے پرکابل پہنچ گئے۔ امریکی وزیرخارجہ نےافغان قیادت کویقین دہانی کرائی ہےکہ امریکی فوج کےانخلا کا مطلب امریکا،افغانستان کےتعلقات کاخاتمہ نہیں۔ انٹونی بلینکن نےکابل میں افغان صدراشرف غنی،سی ای اوعبداللّٰہ عبداللّٰہ،سمیت دیگرافغان عہدیداران اورامریکی فوجیوں سےملاقات کی۔ بلینکن نےاشرف غنی سےملاقات میں کہا کہ ان کےدورے کا مقصد افغانستان اوراسکےشہریوں سےامریکا کی وابستگی کا اظہارکرنا ہے۔  انہوں نےمزید کہا کہ شراکت بدل رہی ہےلیکن شراکت داری پائیدارہے۔ اس موقع پراشرف غنی کا کہنا تھا کہ وہ امریکی فیصلےکا احترام کرتےہیں اوراپنی ترجیحات کوترتیب دے رہےہیں،امریکہ نےیکم مئی سےاپنی فوج کےافغانستان سےانخلا کےآغازکا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.