انٹرنیشنل

پاک،بھارت میں تعلقات کی بحالی،انتہائی اہم عرب ملک میدان میں آگیا

امریکا میں تعینات سفیرنےدعویٰ کیا ہےکہ یو اے ای پاکستان اوربھارت میں تعلقات کی بحالی کے لیے ثالث کا کردار ادا کررہا ہے

متحدہ عرب امارات کے امریکا میں تعینات سفیرنے دعویٰ کیا ہے کہ یو اے ای پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بحالی کے لیے ثالث کا کردار ادا کررہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ سطح کے انٹیلی جنس افسران نے دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تناو میں کمی کے لیے رواں سال جنوری میں دبئی میں خفیہ مذاکرات کیے تھے۔

اماراتی سفارتکار یوسف الاتابی نے بدھ کو اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ہوور انسٹیٹیوٹ میں ورچوئل مذاکرے سے خطاب میں کہا کہ کشمیر پرپاک بھارت محاذ آرائی میں کمی اور سیز فائر کے قیام کے لیے یو اے ای نے جو کردار ادا کیا، امید ہے وہ دونوں ملکوں میں سفارتکاروں کی دوبارہ تعیناتی اور مستحکم باہمی تعلقات کا باعث بنے گا، ہوسکتا ہے کہ دونوں ملک بہترین دوست نہ بن سکیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کم ازکم تعلقات اس سطح تک لے آئیں جہاں دونوں ملک ایک دوسرے سے بات چیت کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کوافغانستان میں مددگار کا کردار ادا کرنا ہوگا،انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکی انخلا میں جلد بازی افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر پانی پھیر سکتی ہیں اورغیرلبرل قوتوں کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے کردار کے بغیرافغانستان میں پائیدار امن کا قیام مشکل نظر آتا ہے۔

یوسف الاتابی کے اس بیان پر ابھی تک بھارت اور پاکستان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تا ہم پاکستان کی دفاعی تجزیہ کار عائشہ صدیقہ کا کہنا ہے کہ  مجھے یقین ہے کہ پاکستان اور بھارت کے انٹیلی جنس حکام کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے مذاکرات چل رہے ہیں، اور میرے خیال میں دونوں ممالک کے اعلی حکام تھائی لینڈ، دبئی اور لندن میں بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.