انٹرنیشنل

امریکا پر پابندیاں،روس نے بھی جوابی وار کردیا

جواب میں روس نےبھی امریکی سفارتکاروں کوملک سےنکالنےاورپابندیاں عائد کرنےکا اعلان کردیا

امریکا کی جانب سے روس پر عائد پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی 10 امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے اور 8 امریکی عہدیداروں پر پابندی سمیت امریکی این جی اوز کی ملک میں جاری سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی، ہم امریکی اقدام کا جواب اسی انداز میں دیں گے اور 10 امریکی سفارت کاروں کو  ملک سے نکالیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ امریکا اچھے رویے کا مظاہرہ کرے اور محازآرائی کے راستے سے اجتناب کرے ورنہ ایسے فیصلے لیے جائیں سے جس سے امریکا کے لیے مشکل دور کا آغاز ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے سائبر حملوں اورصدارتی انتخابات میں مداخلت کے خلاف روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے اور اس کے سفارت کاروں کو امریکا سے بے دخل کرنے کےایگزیکٹو آڈر پر دستخط کیے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.