انٹرنیشنل

اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں ایک بارپھربمباری

طیاروں نے ایک بار پھر فضائی بمباری کر کے حماس کے دفاتر، شہریوں کے مکان اور فصلوں کو تباہ کردیا

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں نےایک بارپھرفضائی بمباری کرکےحماس کےدفاتر،شہریوں کےمکان اورفصلوں کوتباہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق اسرائیلی فوج نےغزہ میں فضائی کارروائی کےدوران حماس کےٹھکانوں کونشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی حماس کی جانب سےاسرائیلی سرزمین پرراکٹ حملےکےجواب میں کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے داغے گئے راکٹ کے جواب میں اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں اینٹی کرافت میزائل لانچر پوسٹ، جنگجوؤں کے دو ٹریننگ سینٹرز اور ایک ٹنل کو تباہ کردیا۔

تین دنوں میں غزہ میں کیا گیا اسرائیل کا یہ دوسرا فضائی حملہ ہے۔ حماس نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ فلسطین کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور نہ کسی کو بیٹھنے دیں گے۔

اسرائیل میں دو برسوں میں چار بار الیکشن ہونے کے باوجود مستحکم حکومت تشکیل نہیں پاسکی ہے اور اس بار بھی اسرائیل شدید سیاسی بحران کا شکار ہے۔ کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے نیتن یاہو نے حکومت کی تشکیل میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لیے غزہ میں حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.