انٹرنیشنل

بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کے لئے کیا منصوبہ بندی کررہا ہے؟ امریکا نے مودی سرکار کے متعلق سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے دنیا میں سنسنی پھیلا کر رکھ دی

امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام لگا کر طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں

بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کے لئے کیا منصوبہ بندی کررہا ہے؟ امریکا نے مودی سرکار کے متعلق سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے دنیا میں سنسنی پھیلا کر رکھ دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس نے کانگریس کو خطرے کے جائزے کی سالانہ رپورٹ 2021 ارسال کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نریندر مودی پاکستان پر طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے لیے وہ پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام بھی عائد کر سکتے ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کے معاملے پر کشیدگی میں اضافے کا خطرہ تاحال موجود ہے تاہم رواں برس بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک عمومی جنگ کا قطعی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.