انٹرنیشنل

ہم نے امریکا کو شکست فاش دے دی اور اب اگر وہ کوئی حرکت دوبارہ کر ے گا تو اس کا حشر ایسا ہو گا کہ …………؟ طالبان نے دھمکی لگاتے ہوئے خطرے کا الارم بجا دیا

گلی کے دونوں کناروں پر بھاری ہتھیاروں سے لیس افراد کھڑے ہیں، جن میں سے ایک نے تو راکٹ لانچر اٹھا رکھا ہے

ہم نے امریکا کو شکست فاش دے دی اور اب اگر وہ کوئی حرکت دوبارہ کر ے گا تو اس کا حشر ایسا ہو گا کہ …………؟ طالبان نے دھمکی لگاتے ہوئے خطرے کا الارم بجا دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق طالبان کے زیرِ قبضہ علاقے تک پہنچنے میں اتنا وقت نہیں لگا۔ ملک کے شمالی شہر مزارِ شریف سے تقریبا 30 منٹ کی دوری پر بموں کی وجہ سے سڑک پر بننے والے گڑھے پار کر کے ہم اپنے میزبان، ضلع بلخ میں طالبان کے شیڈو میئر حاجی حکمت سے ملے۔ انہوں نے کالی پگڑھی پہنی ہوئی ہے اور عطر لگا رکھا ہے۔ وہ طالبان کے سینئر اراکین میں سے ایک ہیں جنھوں نے 1990 کی دہائی میں اس وقت اس گروہ میں شمولیت اختیار کر لی تھی جب وہ ملک کے بڑے حصے پر قابض تھے۔

طالبان نے ہمیں اپنی طاقت دکھانے کا مکمل انتظام کیا ہوا ہے۔ گلی کے دونوں کناروں پر بھاری ہتھیاروں سے لیس افراد کھڑے ہیں، جن میں سے ایک نے تو راکٹ لانچر اٹھا رکھا ہے جبکہ ایک اور نے ایم فور اسالٹ رائفل اٹھا رکھی ہے، جو امریکی فورسز سے چھینی گئی تھی۔ کسی زمانے میں بلخ ملک کے مستحکم حصوں میں سے ایک ہوتا تھا، اب یہ ایک انتہائی پرتشدد علاقوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ بریالائی، جو نہایت غصیلے ہونے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، ایک مقامی فوجی کمانڈر ہیں، سڑک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سرکاری فوجیں مرکزی بازار کے قریب موجود ہیں لیکن وہ اپنے اڈے نہیں چھوڑ سکتے۔ یہ علاقہ مجاہدین کا ہے۔

افغانستان کے بیشتر علاقوں میں ایسی ہی صورتِ حال ہے حکومت شہروں اور بڑے قصبوں کو کنٹرول کرتی ہے، لیکن طالبان ان کے چاروں طرف گھیرا لگائے ہوئے ہیں، اور ملک کے زیادہ تر دیہی علاقوں میں وہ ہی موجود ہیں۔ عسکریت پسندوں کی اتھارٹی سڑکوں کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ بنے ہوئے چیک پوائنٹس سے نظر آتی ہے۔ جس وقت طالبان عسکریت پسند کاروں کو روک کر پوچھ گچھ کر رہے تھے تو طالبان کی انٹلیجنس سروس کے مقامی سربراہ عامر صاحب اجمل نے ہمیں بتایا کہ وہ حکومت سے وابستہ لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.