انٹرنیشنل

دہشتگردی کےخطرات افغانستان سےکہاں پہنچ گئے؟امریکا نےواضح کردیا

امریکا اب چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلیوں، کورونا وبا جیسے اہم معاملات پر کام کرے گا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات افغانستان سے اب دوسری جگہوں پرمنتقل ہوچکے ہیں، امریکا اب چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلیوں، کورونا وبا جیسے اہم معاملات پر کام کرے گا۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء سے متعلق سوال پر انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ القائدہ کمزور پڑ چکی ہے، امریکا کے خلاف القائدہ کے افغانستان سے حملوں کے امکان کا خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمارے ایجنڈا میں چین سےتعلقات،ماحولیاتی تبدیلی،کورونا جیسے دوسرے اہم معاملات شامل ہیں، ہم اپنی طاقت اور وسائل اب ان معاملات میں صرف کریں گے۔ افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے امریکا وہ مقاصد حاصل کرچکا ہے، ہماری انٹیلی جنس افغانستان کے معاملات اور ممکنہ خطرات پر نظر رکھے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.