انٹرنیشنل

روس کا جوابی حملہ۔چیک جمہوریہ کےسفارتکاروں کوملک چھوڑنےکا حکم

روس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے چیک جمہوریہ کے 20 سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا

: روس نے بھی چیک جمہوریہ کے 20 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔ چیک جمہوریہ کی جانب سے روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دینے کے بعد روس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے چیک جمہوریہ کے 20 سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے، گزشتہ روز روسی وزارت خارجہ نے چیک جمہوریہ کے سفیر کو طلب کرکے سفارتکاروں کو پیر تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

روس نے چیک جمہوریہ کے فیصلے میں امریکا کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیک جمہوریہ کا روسی سفارتکاروں کو نکالنے کا اقدام امریکی خوشنودی کے لیے ہے اور اس کام میں چیک حکام نے اپنے آقاؤں کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جمہوریہ چیک نے 2014 کے دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 18 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.