انٹرنیشنل

بھارت میں کورونا کی صورت حال کیا ہے؟ مریضوں کی تعداد کتنی؟ اور کتنے افراد موت کی وادی میں چلے گے؟ ہوش اڑا دینے والی رپورٹ نے ملک بھر میں سنسنی پھیلا دی

بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس بے قابو‘ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی

بھارت میں کورونا کی صورت حال کیا ہے؟ مریضوں کی تعداد کتنی؟ اور کتنے افراد موت کی وادی میں چلے گے؟ ہوش اڑا دینے والی رپورٹ نے ملک بھر میں سنسنی پھیلا دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار 550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ایسے میں شمشان گھاٹ میں مسلسل مردوں کو جلانے کا عمل جاری ہے۔ گیس اور لکڑی کی بھٹیاں بھارتی شہر گجرات میں قریبا چوبیس گھنٹے چل رہی ہیں، مسلسل چلنے کی وجہ سے ان کے دھاتی پرزے بھی پگھلنا شروع ہو گئے ہیں۔ بھارتی شہر سورت میں موجود ایک شمشان گھاٹ کے صدر کملیش کا کہنا تھا کہ ہم مردوں کو بروقت جلانے کی سو فیصد کوشش کر رہے ہیں۔ اسپتالوں اور شمشان گھاٹ میں کام کرنے والوں کے مطابق اسپتالوں میں مکمل اور آکسیجن اور ادویات کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں، کئی بڑے شہروں میں کورونا وائرس پروٹوکول کے تحت بڑی تعداد میں جنازوں اور تدفین کی اطلاع ہے جبکہ سرکاری اعداد و شمار اس سے کئی گنا کم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.