انٹرنیشنل

سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید برف باری سے موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات کے مطابق جازان، عسیر،الباحہ،مکہ مکرمہ اورمتعدد علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں

سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید برف باری سے موسم خوشگوار ہوگیا‘ متعدد علاقوں میں شہریوں نے برف باری سے لطف اٹھایا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حائل شہر اور عسیر ریجن سمیت متعدد علاقوں میں شہریوں نے برف باری اور بارش کا لطف اٹھایا۔ خمیس مشیط،تنومہ اور النماص سمیت متعدد شہروں میں بھی شدید بارش اور برف باری دیکھی گئی۔ سعودی شہریوں کی جانب سے ٹوئٹرپر برف باری اور بارش کے بعد کے حسین مناظر کی تصاویر بھی شیئر کی جارہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جازان، عسیر،الباحہ،مکہ مکرمہ اورمتعدد علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.