انٹرنیشنل

بھارتی اسپتال میں آتشزدگی؛کورونا کے 13 مریض ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کورونا کے 13 مریض ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے 70 کلومیٹر دوری پر  واقع علاقے ورار کے وجے ولبھ اسپتال میں آج صبح جس وقت آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تو وہاں 90 مریض زیر علاج تھے۔آتشزدگی کے واقعے میں آئی سی یو میں داخل کورونا کے کم از کم 13 مریض ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر مریضوں کو اسپتال عملے نے فوری طور پر دوسرے اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کو کورونا کی دوسری شدید ترین لہر کا سامنا ہے اور  وہاں روزانہ کی بنیاد پر  ہزاروں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.