انٹرنیشنل

فرانس ؛ پولیس اسٹیشن میں گھس کر خاتون پولیس اہلکار قتل

 فرانس میں چاقو بردار شخص نے پولیس اسٹیشن میں گھس کر خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

پیرس میں ایک شخص نے پولیس اسٹیشن میں گھس کر چاقو کے وار کرکے خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا جب کہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔فرانسیسی پولیس کے مطابق خاتون اہلکار لنچ کے بعد جیسے ہی واپس آئیں اچانک سے حملہ آور نے چاقو سے خاتون کے گلے پر وار کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جب کہ حملہ آور کی عمر کی شناخت 37 سالہ تیونس کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے جو 2009 میں فرانس میں غیر قانونی طور پر آیا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ حملے سے تعلق کے شبہہ میں مزید 3 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.