انٹرنیشنل

زمبابوے :ہیلی کاپٹرگرکرتباہ، 4 افراد ہلاک

فوجی ہیلی کاپٹر پرواز بھرنےکےکچھ ہی دیربعد گرکرتباہ ہوگیا جس کےنتیجےمیں 3 مسافر اہلکار اور گھر میں موجود ایک بچہ ہلاک ہوگیا

عالمی خبررساں ادارے کےمطابق زمبابوے نےفوجی ہیلی کاپٹرنےدوپائلٹ اورایک ٹیکنیشن کےساتھ معمول کی تربیتی پروازبھری تھی جس کےکچھ ہی دیربعد ہیلی کاپٹرکا کنٹرول ٹاورسےرابطہ منقطع ہوگیا جس پرسرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ ریسکیواداروں کوشہریوں کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی جس میں ہیلی کاپٹرکےہچکولےکھاتےہوئےایک گھرپرگرنےکی اطلا ع دی گئی تھی۔

سرچ آپریشن کےاہلکارمذکورہ مکان پرپہنچےجہاں ہیلی کاپٹرکوآگ لگی ہوئی تھی،ہیلی کاپٹرسے 3 اہلکاروں کی لاشوں کونکالا گیا جب کہ گھرمیں موجود ایک کمسن بچہ بھی ہلاک ہوگیا۔ زمبابوے عالمی پابندیوں کے باعث اپنی فضائیہ کےلیےنئےہیلی کاپٹرنہیں خرید سکتا اس لیے پرانےاوربوسیدہ ہیلی کاپٹرزبیڑے کا حصہ ہیں اورایسےحادثات عام ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.