انٹرنیشنل

خاتون کو بچانے کیلئے دریا میں چھلانگ لگانے والا شخص ہلاک

دریائے ٹیمز پر لندن برج سے ایک خاتون دریا میں گرگئی تھی جسے بچانے کے لیے 2 افراد دریا میں کود گئے تھے

خاتون کو بچانے کیلئے دریا میں چھلانگ لگانے والا شخص ہلاک‘ لندن میں خاتون کو دریا میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کرنے والا شخص خود ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دریائے ٹیمز پر لندن برج سے ایک خاتون دریا میں گرگئی تھی جسے بچانے کے لیے 2 افراد دریا میں کود گئے۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں کو بھی طلب کرلیا گیا جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور ایک شخص کو بچالیا تاہم دوسرے شخص کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا۔ بعد ازاں پولیس کو لاپتہ شخص کی لاش کئی گھنٹوں بعد ایک دوسرے مقام سے مل گئی۔ پولیس کی جانب سے مرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.