انٹرنیشنل

بھارت میں کورونا اموات اورمرنےوالوں کی تعداد کہاں تک جائےگی؟خدشہ ظاہرکردیا گیا

مزید تین لاکھ پچاس ہزارکیس سامنےآگئے،جبکہ مزید 2 ہزار 760 افراد جان سےگئے

بھارت میں کورونا اموات اورمرنےوالوں کی تعداد کہاں تک جائےگی؟خدشہ ظاہرکردیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کےمزید تین لاکھ پچاس ہزارکیس سامنےآگئے،جبکہ مزید 2 ہزار 760 افراد جان سےگئے۔ کورونا وائرس نے  بھارت کے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں بھی تباہی مچادی ہے،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 10 پروفیسرکورونا سےجاں بحق ہوگئے۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ بھارت میں کورونا سےاموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔ برطانوی ماہرنےخدشہ ظاہرکیا ہےکہ مئی کےپہلے ہفتےکےدوران بھارت میں کورونا کیسزکی روزانہ تعداد پانچ لاکھ  تک ہونےکا امکان ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کی نئی لہرسےبھارت میں روزانہ پانچ ہزارسات سوافراد کےہلاک ہونےکا خدشہ ہے۔ بھارت میں کورونا وبا ابھی نقطہ عروج پرنہیں پہنچی

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.