انٹرنیشنل

کورونا کا طوفان،بھارتی وزیراعظم نےگھٹنے ٹیک دئیے

نریندرمودی نےتسلیم کرلیا ہےکہ کورونا کی لہرنہیں بھارت میں کورونا طوفان آیا ہوا ہے

کورونا کا طوفان،بھارتی وزیراعظم نےگھٹنے ٹیک دئیےبھارتی وزیراعظم نریندرمودی نےتسلیم کرلیا ہےکہ کورونا کی لہرنہیں بھارت میں کورونا طوفان آیا ہوا ہے۔ ریڈیوپرخطاب میں نریندرمودی کا کہنا تھا کہ کورونا طوفان نےقوم کوجھنجھوڑکررکھ دیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ بہت سےبھارتی شہری وقت سےپہلےجان سےہاتھ دھوبیٹھےہیں۔ واضح رہےکہ بھارت میں کورونا کےمزید 3 لاکھ 52 ہزارمریض سامنےآگئے،مجموعی تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ سےزائد ہوگئی۔ مزید 2 ہزار 688 افراد جان سےگئے،ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزارسےزائد ہوگئی۔ دارالحکومت دلی میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتےکی توسیع کردی گئی۔ جبکہ بنگلہ دیش نےآج سےبھارت کےساتھ اپنی سرحد بند کرنےکا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.