انٹرنیشنل

برطانیہ نے بھارت کے لئے بڑی طبی امداد کا اعلان کر دیا

برطانیہ کی جانب سے کورونا سے شدید متاثر ملک بھارت کے لیے طبی سامان کی ترسیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

برطانیہ نے 495 آکسیجن کنسنٹریٹرز اور 140 وینٹی لیٹرز  بھارت روانہ کر دیے ہیں جبکہ یورپی یونین نے بھی بھارت کو طبی امدادی سامان فراہم  کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب امریکا نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کے خام مال کی برآمد پر عائد پابندی اٹھاتے ہوئے طبی اور حفاظتی سامان بھارت بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانس کی جانب سے بھی آکسیجن بھارت بھیجی جائے گی جبکہ پاکستان بھی بھارت کو امدادی سامان بھیجنے کی پیشکش کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.