انٹرنیشنل

کورونا وائرس کی بدترین اور عبرتناک صورتحال، بھارتی شہریوں نے اپنے ہی ملک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا، پوری دنیا میں سنسنی پھیلا دینے والی خبر نے پریشان کر دیا

بھارت میں مسلسل پانچویں روزکورونا کے 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ایک دن میں ریکارڈ 2 ہزار 812 اموات ہوئی ہیں

کورونا وائرس کی بدترین اور عبرتناک صورتحال، بھارتی شہریوں نے اپنے ہی ملک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا، پوری دنیا میں سنسنی پھیلا دینے والی خبر نے پریشان کر دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی بدترین صورت حال کے بعد امیر بھارتی جان بچانے کے لیے ملک سے فرار ہونے لگے۔ بھارت میں مسلسل پانچویں روزکورونا وائرس کے 3 لاکھ سیزائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ایک دن میں ریکارڈ 2 ہزار 812 اموات ہوئی ہیں۔ 72 گھنٹوں میں تقریبا 10 لاکھ نئے متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں، بستر کم پڑنے پر کورونا مریض اسپتالوں کے باہر سڑکوں پر بے بسی کی تصویر بن گئے، ممبئی میں آکسیجن کی سپلائی کے سب سے بڑے مرکز میں آکسیجن ختم ہوگئی، اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایک طرف بھارت میں کورونا تباہی پھیلارہا ہے تو دوسری طرف وبا سے بچنے کے لیے امیر بھارتیوں نے بڑی تعداد میں متحدہ عرب امارات کا رخ کرلیا، مسافروں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا اور پرائیوٹ طیاروں کی مانگ بھی بڑھ گئی۔ تاہم اتوارسے امارات اوربھارت کے درمیان سفری پابندیوں کا آغاز ہوگیا لیکن جمعے اور ہفتے کے روزممبئی سے دبئی جانے والی کمرشل پرواز کا ٹکٹ معمول سے 10 گنا زائد 80 ہزار بھارتی روپے تک پہنچ گیا،نئی دلی سے دبئی جانیوالی پرواز کا ٹکٹ معمول سے 5 گنا زائد 50 ہزار سے زائد رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.