انٹرنیشنل

قانون ہو تو ایسا، فلیٹ کی تزئین و آرائش پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا، اخراجات کی تحقیقات شروع، بڑا بریک تھرو آنے کا امکان

بورس جانسن نے مستقل غیراخلاقی رویہ اپنا رکھا ہے، جانسن تحائف سے متعلق ایمانداری اورشفافیت ثابت کرنے میں ناکام رہے

قانون ہو تو ایسا، فلیٹ کی تزئین و آرائش پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا، اخراجات کی تحقیقات شروع، بڑا بریک تھرو آنے کا امکان سامنے آیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ڈاننگ اسٹریٹ میں فلیٹ کی تزئین و آرائش مہنگی پڑگئی۔ برطانوی الیکٹورل کمیشن نے ڈاننگ اسٹریٹ میں فلیٹ کی تزئین و آرائش کے اخراجات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب بورس جانسن کیکنڈکٹ کے خلاف پارلیمانی کمیشن برائے اسٹینڈرڈ میں درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست سینئر لیبررکن پارلیمنٹ مارگریٹ ہوج نے جمع کروائی جس میں کہا گیا الزام عائد کیا گیا ہے کہ بورس جانسن نے مستقل غیراخلاقی رویہ اپنا رکھا ہے، جانسن تحائف سے متعلق ایمانداری اورشفافیت ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ مارگریٹ ہوج کے مطابق اقربا پروری اورقانون کی خلاف ورزی پروزیراعظم سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔اس حوالے سے سربراہ پارلیمانی کمیشن کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی تصدیق یا تردید اگلے ہفتے لوکل الیکشنز تک نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.