انٹرنیشنل

لندن پولیس افسر کے متعلق حیران کن انکشاف، سب چونک کر رہ گئے

بن یامین پر انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسند گروپ نیشنل ایکشن سے وابستگی کا جرم یکم اپریل کو ثابت ہوگیا تھا

لندن پولیس افسر کے متعلق حیران کن انکشاف، سب چونک کر رہ گئے‘ لندن پولیس کا افسر انتہا پسند گروپ نیو نازی کا رکن نکلا، جرم ثابت ہونے پر برطانوی عدالت نے 4 سال 4 ماہ قید کی سزا سنادی۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 سالہ بن یامین ہنام پہلا پولیس افسر ہے جسے دہشت گردی کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔ بن یامین پر پولیس بھرتی کی درخواست میں دھوکا دہی کا جرم بھی ثابت ہوا ہے۔ بن یامین پر انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسند گروپ نیشنل ایکشن سے وابستگی کا جرم یکم اپریل کو ثابت ہوگیا تھا۔ مذکورہ گروپ کو 2016 میں نازی ازم سے متاثرہ ایک شخص کی جانب سے خاتون رکن پارلیمنٹ کے قتل کے بعد کالعدم قرار دیا گیا تھا کیوں کہ تنظیم نے اس عمل کی تائید کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.