انٹرنیشنل

کرغزستان اور تاجکستان کے متنازعہ سرحدی علاقوں میں جھڑپیں‘ 31 افراد ہلاک متعدد زخمی

اس مرتبہ ان جھڑپوں میں دونوں ملکوں کے فوجیوں کی شمولیت کی وجہ سے تازہ جھڑپ کئی برسوں میں شدید ترین تھی

کرغزستان اور تاجکستان کے متنازعہ سرحدی علاقے میں جھڑپوں میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کرغزستان اور تاجکستان کی سرحدی آبادیوں کے درمیان زمین اور پانی کے مسائل پر آئے دن جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں تاہم انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اس مرتبہ ان جھڑپوں میں دونوں ملکوں کے فوجیوں کی شمولیت کی وجہ سے تازہ جھڑپ کئی برسوں میں شدید ترین تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ ترین جھڑپوں میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ کرغزستان کے وزیرصحت نے بارڈر پر جاری جھڑپوں میں 31 افراد ہلاک اور 150 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تاہم تاجکستان کی جانب سے ہلاک یا زخمی افراد کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔ دوسری جانب کشیدگی کم کرنے کیلئے دونوں طرف کے اہلکاروں کے مابین آج ملاقات ہوئی ہیجس کے بعد مشترکہ بیان میں کرغزستان اور تاجکستان نے حالیہ کشیدگی کو صرف اور صرف پرامن طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.