انٹرنیشنل

امریکا نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے بھارت پر سفری پابندیاں عائدکرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق 4 مئی سے ہو گا۔

بھارت میں کورونا سے بڑھتی اموات کے بعد امریکی حکومت بھی بھارتیوں پر دروازے بند کر رہی ہے، یہ اقدام امراض پر قابو پانے سے متعلق ادارے کی سفارش پر کیا گیا ہے۔اب بھارت سے امریکا آنے والے تقریباً تمام افراد کو کورونا کا منفی ٹیسٹ یا مکمل صحتیابی کا سرٹیفیکٹ دکھانا ہو گا تاہم پالیسی کا اطلاق امریکی شہریوں پر نہیں ہو گا اور قانونی مستقل رہائشیوں کو بھارت سے امریکا آنے کی اجازت ہو گی۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے دستخط کیے گئے حکم نامے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کیسز کے ایک تہائی صرف بھارت سے رپورٹ ہو رہے ہیں، ایسی صورتحال میں ضروری ہے کہ بھارت سے آنے والے مسافروں سے امریکی شہریوں کی صحت کو لاحق خطرات روکے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.