انٹرنیشنل

کورونا کی وجہ سےخواتین کوکتنےارب ڈالرزکا نقصان ہوا؟

کوویڈ-19 کے نتیجے میں دنیا بھر میں خواتین کو اپنی آمدنی میں 800 ارب ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑا

کوویڈ-19 کے نتیجے میں دنیا بھر میں خواتین کو اپنی آمدنی میں 800 ارب ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ یہ بات بین الاقوامی تنظیم آکسفیم کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ رقم دنیا کے 98 ممالک کی جی ڈی پی کے برابر ہے۔ آکسفیم کے مطابق اس آمدنی کے نقصان کی سب سے بڑی وجہ کورونا وائرس کے باعث خواتین کی نوکریوں کا ختم ہوجانا ہے۔ اس دوران دنیا بھر میں مردوں کی نوکریوں سے علیحدگی کی شرح 3.9 فیصد جبکہ خواتین کی نوکریوں کی شرح 5 فیصد تک جا پہنچی جو تعداد کی لحاظ سے 64 ملین نوکریاں بنتی ہیں۔

آکسفیم کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس بحران کے دوران حکومتوں نے خواتین کی ان نوکریوں کو انتہائی معمولی سمجھا۔ حالانکہ اس سے ہونے والا معاشی نقصان بہت بڑا یعنی 800 ارب ڈالر کے مساوی ہے۔ ان اعداد و شمار میں گھریلو ملازمین، خوانچہ فروش اور لباس کی صنعت میں کام کرنے والی وہ خواتین شامل نہیں جنہیں آسانی سے گھر بھیج دیا گیا یا ان کی اجرت میں آرام سے کٹوتی کرلی گئی۔ بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے مطابق غیر رسمی معیشت کی یہ ایسی نوکریاں ہوتی ہیں جو بغیر کسی معاہدے، کسی اضافی فائدے اور نہ ہی (جاب گارنٹی) ملازمت کی یقین دہانی کے ہوتی ہیں۔

ان نوکریوں کےجانےسےعالمی طورپرنقصان 60 فیصد جبکہ افریقہ اورلاطینی امریکہ میں یہی نقصان 81 فیصد رہا۔ اس رپورٹ میں آکسفیم نےاس بات کو بھی اجاگرکیا گیا ہےکہ جہاں غریب خواتین کو 800 ارب ڈالرکا معاشی نقصان پہنچا وہیں ایمزون کو 700 ارب ڈالرکا معاشی فائدہ ہوا ۔ اسی دوران ہی امریکہ نے 721.5 ارب ڈالرکےفوجی اخراجات کیے۔ رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی بھی کی گئی ہےکوویڈ-19 کےاس موجودہ نقصان کےاثرات آئندہ کئی سالوں تک محسوس کیےجاتےرہیں گےاورمزید 47 ملین خواتین انتہائی غربت میں گھرجائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.