انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

اپنےگھرکی صفائی نہ کی توپاکستان کوکون سےخطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے؟

اپنےگھرکی صفائی نہ کی توپاکستان کوکون سےخطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے؟یورپی یونین نےدوٹوک پیغام دیدیا،وزیراعظم عمران خان سر پکڑکربیٹھ گئے

اپنےگھرکی صفائی نہ کی توپاکستان کوکون سےخطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے؟یورپی یونین نےدوٹوک پیغام دیدیا،وزیراعظم عمران خان سر پکڑکربیٹھ گئے، یورپی پارلیمان میں بھاری اکثریت سےمنظورکی جانے والی ایک قرارداد میں یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سنہ 2014 میں پاکستان کو جنرلائزڈ سکیم آف پریفرنسز (جی ایس پی) پلس کے تحت دی گئی تجارتی رعایتوں پرفی الفورنظرثانی کرے۔ یورپی پارلیمان میں جمعرات کو پیش کی جانے والی اس قرارداد جس کے حق میں 662 اور مخالفت میں صرف تین ووٹ ڈالے گئے، اس میں پاکستان کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ توہین رسالت کے قانون کی دفعات 295 سی اور بی کو ختم کرے۔

اس قرارداد میں حکومت پاکستان سے انسداد دہشت گردی کے 1997 کے قانون میں بھی ترمیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ توہین رسالت کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں نہ کی جائے اور توہین رسالت کے مقدمات میں ملزمان کو ضمانتیں مل سکیں۔ پاکستان کی انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’یہ بدقسمتی ہے کہ یورپی یونین کی پاکستان مخالف قرارداد کا معاون سپانسر ایک ایسی جماعت کا ممبر ہے جسے سویڈن کے وزیراعظم نے ’ایک ایجنڈے والی نیو فاشسٹ پارٹی‘ قرار دیا تھا جس کی ’جڑیں نازی اور نسل پرستانہ‘ ہیں۔ یورپی پارلیمان میں پیش کی گئی قرارداد سویڈن سے تعلق رکھنے والے یورپی پارلیمان کے رکن چارلی ویمرز نے مرتب کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.