انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر:ایک اور بھارتی فوجی کی خود کشی

قابض فوج کےایک اوراہلکارنےاپنی ہی سروس رائفل سےخود کوگولی مارکرزندگی کا خاتمہ کرلیا

مقبوضہ وادی میں ایک اوربھارتی فوجی اہلکارنےخود کوگولی مارکرخودکشی کرلی۔ کشمیرمیڈیا سروس کےمطابق مقبوضہ کشمیرکےضلع بارہ مولا میں قابض فوج کےایک اوراہلکارنےاپنی ہی سروس رائفل سےخود کوگولی مارکرزندگی کا خاتمہ کرلیا، فائرنگ کی آوازسن کر جیسےہی دیگراہلکار کیمپ میں پہنچےتوساتھی کی لاش زمین پرپڑی ہوئی تھی۔خودکشی کرنے والے اہلکارکی شناخت پروین کمارکےنام سے ہوئی ہے جوکہ مقبوضہ کشمیرمیں تعینات تھا جب کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکےتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واضح رہےکہ مقبوضہ کشمیرمیں تعینات متعدد بھارتی فوج کےاہلکارزہنی تناؤکا شکارہیں جس کےباعث آئےدن خودکشی کےواقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جب کہ 2007 سے اب تک 500 سے زائد اہلکارخودکشی کرچکےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.