انٹرنیشنل

سعودی عرب:نمازیوں میں کورونا وائرس،کتنےافرادمتاثرہوئے؟

سعودی وزارت اسلامی امورکا کہنا ہے کہ 24مساجد عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں

سعودی عرب:نمازیوں میں کورونا وائرس،کتنےافرادمتاثرہوئے؟،سعودی عرب کے 8 علاقوں میں 24 نمازیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ سعودی وزارت اسلامی امورکا کہنا ہے کہ 24مساجد عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔ اس سے قبل سعودی حکومت نے عالمی وبا کورونا سے متعلق غلط خبر پھیلانے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کورونا سے متعلق افواہ پر جرمانہ ہوگا۔ کورونا سے متعلق افواہ پھیلانے پر1سے10لاکھ ریال جرمانہ اور 5سال قید ہوسکتی ہے، وزارت داخلہ کے مطابق کورونا سے متعلق افواہ پر دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.