انٹرنیشنل

بھارت میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم کا انکشاف

بھارت میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کا انکشاف ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ  پہلے سے موجود وائرس سے پندرہ گنا زیادہ طاقتورہے۔ نئی قسم کے وائرس سے مریضوں کی حالت تین چار روز میں تشویشناک ہوجاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اے پی ویریئنٹ بھارت میں کورونا کی نئی قسم پہلے سے موجود وائرس سے بہت زیادہ طاقتور ہے۔نئی قسم سیلولر اینڈ مالیکیولر بائیولوجی سینٹر کی تحقیق میں سامنے آئی جو بیماری پھیلانے کی 15 گنا زیادہ صلاحیت رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت میں کورونا کی ‘ڈبل میوٹنٹ قسم’ دریافت ہوئی تھی جس سے اموات بے پناہ اضافہ ہوا۔

کورونا کی ڈبل میوٹنٹ قسم  تیزی سے پھیلتی ہے اور صرف بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 60 فیصد سے زیادہ کیسز اس کا نتیجہ ہیں۔ بھارت میں دریافت نئی قسم کو بی 1617 کا نام دیا گیا ہے جس میں 2 میوٹیشنز موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.