انٹرنیشنل

سعودی ولی عہد نےدورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

وزیراعظم عمران خان نےشہزادہ محمد بن سلمان کودورہ پاکستان کی دعوت دی جوانہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اعظم عمران خان اور ان کے وفد کا دورہ سعودی عرب  مجموعی طور پرانتہائی سود مند رہا ہے، ماہ رمضان کی برکتیں اس میں شامل تھیں اور یہ دورہ پاکستانیوں کے لیے بہت سی خوشخبریاں لائے گا،وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جوانہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کی، میں نے بھی اپنے سعودی ہم منصب کو جلد پاکستان آنےکی دعوت دی ہےجسےانہوں نےقبول کیا ہے۔

میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےمخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا کہ عید کےبعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اورسعودی وزیرخارجہ کےدورہ پاکستان کےخدوخال طےکرنےکےلیےسعودی افسران کا وفد پاکستان تشریف لائےگا۔انہوں نےکہاکہ سعودی ولی عہدنےہمیں سعودی عرب کے’وژن 2030‘کےخدوخال سےتفصیلی طورپر

آگاہ کیا ہے،ان کےمطابق اس وژن کو عملی جامہ پہنانےکےلیےانہیں اگلےدس سال کے دوران ایک کروڑ افرادی قوت درکار ہوگی، انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کی گزشتہ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مطلوبہ افرادی وقت کا زیادہ حصہ پاکستان سے لیا جائے گا، روزگار کے مواقع کے حوالے سے یہ پاکستانیوں کے لیے ایک بہت بڑی خبر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.