انٹرنیشنل

افغانستان ؛راکٹ حملےمیں طالبات سمیت 40 افراد جاں بحق

سید الشہدا اسکول پراس وقت راکٹ حملہ کیا گیا جب طلبات چھٹی کے بعد باہرنکل رہی تھیں

افغانستان کے دارالحکومت میں ایک اسکول پرتین راکٹ داغے گئےجس کےنتیجےمیں 25 طالبات سمیت 40 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبررساں ادارے کےمطابق کابل کےعلاقےدشت بارچی کےسید الشہدا اسکول پراس وقت راکٹ حملہ کیا گیا جب طلبات چھٹی کے بعد باہرنکل رہی تھیں۔ 100 کے قریب طالبات کواسپتال منتقل کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 52 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے تین راکٹ اسکول کی عمارت سے ٹکرائے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.