انٹرنیشنل

کابل میں اسکول پر حملہ،ملالہ یوسفزئی بھڑک گئیں

ملالہ یوسف زئی نےافغان دارالحکومت میں اسکول پرہونےوالےحملےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

کابل میں اسکول پرحملہ،ملالہ یوسفزئی بھڑک گئیں،دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے افغان دارالحکومت کابل میں اسکول پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ کابل میں دہشتگردوں نے اسکول کے بچوں پر ہولناک حملہ کیا، اسکول کے بچوں میں زیادہ تر لڑکیاں تھیں۔

انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی میں اضافہ افغان امن عمل اور جمہوریت کے لیے خطرناک ہے، عالمی رہنماؤں کو اسکول کے بچوں کی حفاظت کے لیے متحد ہونا چاہیے۔ خیال رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسکول کے قریب بم دھماکوں میں متعدد طلباء سمیت55 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.