انٹرنیشنل

اسرائیلی جارحیت کےخلاف یورپ میں مظاہرے

لندن میں اسرائیلی سفارتخانےکےباہربھی احتجاج کیا گیا اس دوران پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں

اسرائیلی جارحیت کےخلاف یورپ میں مظاہرےجاری ہیں مطالبہ کیا جارہا ہےکہ اسرائیل سے انسانی جانوں کے ضیاع کا حساب لیا جائے،میڈیا رپورٹس کےمطابق فلسطین پراسرائیلی جارحیت کےخلاف دنیا بھرمیں مظاہروں اوراحتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔ لندن میں اسرائیلی جارحیت کےخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پہ نکل آئےاوراسرائیل سےانسانی جانوں کےضیاع کےحساب کا مطالبہ کیا۔ لندن میں اسرائیلی سفارتخانےکےباہربھی احتجاج کیا گیا اس دوران پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں 2 افراد کوگرفتاربھی کرلیا گیا۔ پیرس سمیت فرانس کےکئی شہروں میں بھی ہزاروں افراد فلسطین کےحق میں سڑکوں پرنکل آئے ۔ مظاہرین نےاسرائیل کےخلاف نعرے لگائےاورفرانس سےاسرائیل کےساتھ تعلقات ختم کرنےکا مطالبہ کیا۔ اسپین کےدارالحکومت میڈرڈ میں بھی سیکڑوں افراد نےفلسطین کےحق میں اوراسرائیلی جارحیت کےخلاف مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.