انٹرنیشنل

امریکی صدرجوبائیڈن نےفلسطین کےحق میں آواز اُٹھا دی

دباؤکےپیش نظربالآخرصدربائیڈن نےاسرائیل کےوزیراعظم بینجمن نیتن یاہوسےسیزفائرکےلیےرابطہ کیا

امریکی صدرجوبائیڈن نےاسرائیل کی جانب سےجنگ بندی کی پاسداری کی امید ظاہرکرتےہوئےکہا کہ دوریاستوں کا قیام ہی اسرائیل۔ فلسطین تنازع کا واحد حل ہے۔ خبررساں ایجنسی کےمطابق وائٹ ہاؤس میں نیوزکانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے بائیڈن نےکہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی اب بھی اسرائیل کی حمایت کرتی ہے اورہم دعاگو ہیں کہ اسرائیل اورحماس کےدرمیان سیزفائربرقراررہے۔

انہوں نےدیگرممالک کی مدد سےغزہ میں تعمیرنوکا عزم ظاہرکرتےہوئےکہا کہ دونوں فریقین کےدرمیان تنازع کےحل کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے۔ واضح رہےکہ فلسطین پراسرائیل کی جارحانہ بمباری کےباوجود امریکی صدرجوبائیڈن کی انتظامیہ نےعالمی سطح پرسیز فائرکےمطالبےکےباوجود کئی دن تک خاموشی اختیاررکھی اوراسرائیل کی مذمت کےبجائےبمباری کوان کا دفاعی حق قراردیا۔

عالمی سطح پربڑھتی ہوئی تنقید اوردباؤکےپیش نظربالآخرصدربائیڈن نےاسرائیل کےوزیراعظم بینجمن نیتن یاہوسےسیزفائرکےلیےرابطہ کیا اورفون پرمذاکرات کےکئی ادوارکےبعد بالآخرسیزفائرپراتفاق ہوگیا جس میں مصرنےثالث کا کردارکیا۔امریکی صدرنےکہا کہ غزہ میں اسرائیل کی بمباری میں تباہ ہونےوالےعلاقوں کی تعمیرنوکےلیےمغرب کےحمایت یافتہ اورحماس کےحریف فلسطینی حکام سے رابطہ کیا جائےگا تاکہ اس بات کویقینی بنایا جا سکےکہ حماس اپنےفوجی ہتھیاروں دوبارہ جمع نہیں کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.