انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

مقبوضہ کشمیر: پولیس افسرکوکن الزامات کےتحت نوکری سےنکالا گیا؟

مقبوضہ کشمیرمیں تعینات پولیس افسرکوکن الزامات کےتحت نوکری سےنکالا گیا؟کربناک خبرنےسب کوحیرت زدہ کرکےرکھ دیا

مقبوضہ کشمیرمیں تعینات پولیس افسرکوکن الزامات کےتحت نوکری سےنکالا گیا؟کربناک خبرنےسب کوحیرت زدہ کرکےرکھ دیا،رپورٹ کے مطابق انڈیا کے زیرانتظام جموں وکشمیرمیں حکومت نےمعطل پولیس اہلکاردیوندرسنگھ کونوکری سےبرطرف کردیا ہے۔ جموں وکشمیرکےمحکمہ جنرل انتظامیہ نےاس سلسلےمیں ایک آرڈرجاری کیا اور’ریاست کی سلامتی‘ کے لیے دیوندرسنگھ کونوکری سےہٹا دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق دو سرکاری اساتذہ کو بھی ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دیوندر سنگھ کو گذشتہ سال جنوری میں شدت پسندوں کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔ دیوندر سنگھ کی گرفتاری کے بعد ان کے بہت سے ساتھیوں نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے لیکن ہر بار وہ ڈرامائی انداز میں تمام الزامات سے بری ہو جاتے تھے۔ ایک افسر نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ دیوندر سنگھ نے سنہ 1990 کی دہائی میں ایک شخص کو بڑی مقدار میں افیون کے ساتھ گرفتار کیا تھا لیکن بعد میں اس شخص کو رہا کر دیا اور افیون فروخت کر دی گئی۔ اس معاملے میں دیوندر سنگھ کے خلاف شروع ہونے والی تحقیقات کو جلد ہی روک دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.