انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

کیابرطانوی وزیراعظم شادی سے پہلے ہی بچے کے باپ بن چکے ہیں؟ لیکن اب ان کی شادی کب اور کس سے ہوگی؟ سب کچھ کھل کر سامنے آگیا

برطانوی وزیراعظم کی حاملہ منگیتر بھی مبینہ طور پر کورونا کا شکار بن گئیں، کیری سائمنڈز نے گزشتہ ایک ہفتے سے قرنطینہ میں ہونے کی تصدیق کی تھی

کیابرطانوی وزیراعظم شادی سے پہلے ہی بچے کے باپ بن چکے ہیں؟ لیکن اب ان کی شادی کب اور کس سے ہوگی؟ سب کچھ کھل کر سامنے آگیاہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی شادی کی تاریخ طے پا گئی۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی دوسری شادی کی تاریخ 30 جولائی طے ہو گئی ہے۔بورس جانسن کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دوستوں اور رشتہ داروں کو دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔میڈیا کے مطابق 56 سالہ بورس جانسن نے 33 سالہ کیری سائمنڈ سے فروری میں منگنی کی تھی۔

برطانوی وزیراعظم میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ برطانوی وزیراعظم کی حاملہ منگیتر بھی مبینہ طور پر کرونا وائرس کا شکار بن گئیں، کیری سائمنڈز نے گزشتہ ایک ہفتے سے قرنطینہ میں ہونے کی تصدیق کی تھی۔خیال رہے کہ بورس جاننس کے آبااجداد کا تعلق سلطنتِ عثمانیہ سے تھا اور ان کے پڑدادا سلطنت میں اہم مقام رکھتے تھے اور وہ مسلمان تھے۔ اخبار کے مطابق بورس جانسن کے پڑدادا کا نام علی کمال تھا اور وہ ایک صحافی اور لبرل سیاستدان تھے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی یہ دوسری شادی ہوگی۔انہوں نے 2018 میں اپنی سابقہ اہلیہ سے 25 سالہ رفاقت ختم کر دی تھی۔گزشتہ سال بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ 29 اپریل 2020 کو رطانوی وزیراعظم بورس جانسن ایک بار پھر سے باپ بن گئے تھے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانس کی منگیتر سائمنڈ نے لڑکے کو جنم دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.